رانا ثناءاللہ

پیپلزپارٹی کی پنجاب حکومت میں شمولیت پر بات نہیں ہوئی۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی پنجاب حکومت میں شمولیت پر بات نہیں ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی کے وزراء یا مشیر شامل کیے جانے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی پی کی میٹنگ میں سرکاری افسران کی تعیناتی سے متعلق معاملات زیر بحث نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ہر 15 دن بعد دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات پر اتفاق ہوا۔ پیپلز پارٹی کے صوبے میں جو بھی مسائل تھے انہیں زیر بحث لایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے