پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ آج کراچی سے اسلام آباد کیجانب روانہ ہوگا

کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کا پی ٹی آئی حکومت کے خلاف احتجاجی لانگ مارچ آج کراچی سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے حکومت مخالف لانگ مارچ کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، مارچ آج پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگا۔ لانگ مارچ کے لیے پیپلز پارٹی کے جیالے پُرجوش ہیں اور کراچی شہر میں جگہ جگہ پیپلز پارٹی کے جھنڈے اور قد آور پینا فلیکس آویزاں کیے گئے ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق لانگ مارچ شارع قائدین، شارع فیصل، ملیر ہالٹ، قائدآباد سے ہوتا ہوا اسٹیل ٹاؤن پہنچے گا۔ سسی ٹول پلازہ سے ہوتے ہوئے ٹھٹھہ اور پھر آگے جائیں گے۔ شہر بھر سے شرکاء مزار قائد پر آئیں گے اور پھر جلوس کی شکل میں روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے