آصف زرداری

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے، کارکن صبر کریں۔ آصف زرداری

لاہور (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے، کارکن صبر کریں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے بلاول ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سابق صدر کا نے کہا کہ صبر کا وہ پھل ملے گا جس کا آپ کو اندازہ ہی نہیں، سارے دکھ درد دور ہوجائیں گے۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ میں نے جیل میں معیشت پر بہت ساری کتابوں کا مطالعہ کیا ہے۔ ایسے حل دیے جس سے ہمارے دور میں زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالر ہوگئے تھے۔ انشاءاللہ ملکی معیشت کو سنبھال کر زر مبادلہ کے ذخائر 100 ارب ڈالر تک پہنچاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں ہر چیز کو کرنے کا حل موجود ہے، جن کو سیاست نہیں آتی، ان کے پاس حل بھی نہیں ہوتا۔ یہ دو ماہ میں الیکشن نہیں کرا سکتے، الیکشن تبھی ہوں گے جب میں کراؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے