آئی سی آئی جے

پنڈورا پیپرز میں عمران خان کے قریبی افراد کی کمپنیاں سامنے آئی ہیں، آئی سی آئی جے

اسلام آباد (پاک صحافت) انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹیگیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے)  نے پنڈورا پیپرز سے متعلق جاری بیان میں کہاہے کہ پنڈورا پیپرز میں عمران خان کے قریبی افراد کی کمپنیاں سامنے آئی ہیں۔ انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹیگیٹو جرنلسٹس  کاکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پانامہ پیپرز کے بعد کرپشن فری پاکستان دور کا وعدہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈورا پیپرز میں آف شور کمپنیاں رکھنے والے 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام سامنے آگئے۔پنڈورا پیپرز کی آف شور کمپنیوں کی لسٹ میں وزیر خزانہ شوکت ترین، وفاقی وزیر مونس الہٰی، سینیٹر فیصل واوڈا اور سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کے نام بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پنڈورا پیپرز میں وفاقی وزیر صنعت خسرو بختار کے اہل خانہ کے نام بھی آف شور کمپنی نکل آئی ہے۔ خیال رہے کہ اس لسٹ میں وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی وقار مسعود کے بیٹے اور ایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ کے نام بھی آف شور کمپنی نکل آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایاز صادق

موجودہ حکومت ملکی معیشت کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ سردار ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے