افغان باشندے

پنجاب میں 14 ہزار افغان باشندے غیرقانونی طور پر موجود ہونے کا انکشاف

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کے مختلف علاقوں میں 14 ہزار افغان باشندے غیر قانونی طور پر موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں 14 ہزار افغان باشندے غیر قانونی طور پر موجود ہیں جن میں سے 11 ہزار کا ویزہ ختم ہوچکا ہے۔ 3 ہزار افغانیوں کے پاس کوئی قانونی دستاویز موجود نہیں ہے جبکہ 11 ہزار کے ویزے کی مدت ختم ہوگئی اس کے باوجود وہ اپنے ملک واپس نہ جانے کی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی اعلان کردہ ڈیڈ لائن 4 روز بعد، 31 اکتوبر کو ختم ہورہی ہے، دوسری صورت میں افغان باشندوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ افغان باشندے پاکستان میں دہشت گردی میں بھی ملوث رہے ہیں جبکہ منشیات کی سمگلنگ سمیت دیگر جرائم سے بھی منسلک رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

قبائلی اضلاع کے ساتھ وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ فیصل کریم کنڈی

پشاور (پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے