عطا تارڑ

پنجاب اسمبلی کو کسی صورت تحلیل نہیں ہونے دیں گے۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کو کسی صورت تحلیل نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی وفد کے درمیان پنجاب اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے ملاقات ہوئی، جس میں پیپلزپارٹی وفد نے حسن مرتضیٰ کی قیادت میں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ مشاورت کے سلسلے کو آگے بڑھایا ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ آصف زرداری کی ہدایت پر پیپلزپارٹی کے وفد نے حمزہ شہباز سے ملاقات کی ہے، اکثریت کا مؤقف ہے کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہ ہونے دیا جائے، پنجاب اسمبلی کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہیے، ہم ہر حربہ استعمال کریں گے مگر پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے