مریم نواز

پنجاب، 4480 ارب روپے کے ضمنی بجٹ کی منظوری

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کی صوبائی کابینہ نے 4480 ارب روپے کے ضمنی بجٹ کی منظوری دے دی۔ چیف سیکریٹری اور سیکریٹری فنانس نے وزیرِ اعلیٰ کو بجٹ دستاویز پیش کیں جس پر مریم نواز نے دستخط کر دیے۔

ترقیاتی بجٹ 655 ارب روپے اور سماجی تحفظ سے متعلق اقدامات کا بجٹ 20 ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔ صحت کے لیے 473.6 ارب روپے اور تعلیم کے لیے 596 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ لوکل گورنمنٹ کے لیے 127.7 ارب روپے، رمضان پیکیج کے لیے 30 ارب روپے، مفت کتابوں کی فراہمی کے لیے 11 ارب روپے اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے لیے 12.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

پی کے ایل آئی انڈوومنٹ فنڈ کے لیے 10 ارب روپے، حفظان صحت کے توسیع پروگرام کے لیے 11.4 ارب روپے اور بجٹ میں زراعت پر 25.6 ارب روپے سبسڈی کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ صوبائی کابینہ نے پنجاب سیلز ٹیکس سروس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے