راولپنڈی (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسزنے دہشگردوں کے خلاف آپریشن کیا جس میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 14 اور 15 نومبر کی درمیانی رات کو خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے، مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد ٹانک اور گرد و نواح میں پولیس کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔