پاک فوج اور ایف سی کا منشیات کے اڈوں، اسمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن

اسلام آباد  (پاک صحافت) پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ قلعہ عبداللّٰہ میں منشیات کے خلاف ایف سی بلوچستان نارتھ اور دیگر اداروں کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق آپریشن کے دوران 42 اہداف پر کارروائی، 6 ٹن ایفیڈرین تلف، 48 منشیات کے کمپاؤنڈز کو گرا دیا گیا، 70 ایکڑ پر منشیات کی فصلیں تلف اور منشیات تیار کرنے والی 28 مشینیں تباہ کی گئیں۔ منشیات کے خلاف اس کریک ڈاؤن میں 11 افراد کو زیرِ حراست بھی لیا گیا۔ منشیات کے اس اڈے کی حفاظت پر 400 سے 500 مسلح غیر قانونی افغان افراد بھی مامور تھے۔

واضح رہے کہ مقامی لوگوں نے قلعہ عبداللّٰہ اور گلستان میں منشیات فروشوں کے خلاف اس کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے۔ قبائلی رہنما ناصر خان کاکڑ کا کہنا ہے کہ دیرینہ خواہش تھی کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے