واٹس ایپ

واٹس ایپ نے گروپ میں ارکان کی تعداد 256 سے بڑھا کر 512 تک کر دی

کراچی (پاک  صحافت) واٹس ایپ نے گروپ ایڈمنز کی دیرینہ خواہش پوری کر دی ہے۔ واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب ایٹ انفو کے مطابق انتظامیہ نے نیا فیچر 5 مئی کو متعارف کروادیا ہے تاہم فوری طور پر اس سے برازیل سمیت دیگر چند ممالک کے لوگ استعمال نہیں کر پائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ گروپ میں ارکان کی تعداد 256 سے بڑھا کر 512 تک کرنے کا فیچر متعارف کیا ہے جسے تمام صارفین تک دستیاب ہونے میں ایک سے ڈیڑھ ہفتہ لگے گا۔ خیال رہے کہ یہ فیچر گروپ ایڈمنز کے لئے انتہائی مفید رہے گا کیوں کہ اس سے قبل گروپ میں میمبر کی کم تعداد کے باعث انہیں کافی مشکلات کا سامنا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ نے کسی بھی میسیج پر ری ایکشن کے ذریعے رائے کا اظہار کرنے کا فیچر بھی متعارف کروایا تھا تاہم اس فیچر کو بھی دنیا بھر کے صارفین کو استعمال کرنے کے لیے ایک سے ڈیڑھ ہفتے تک رسائی ملنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ٹک ٹاک

ٹک ٹاک میں اے آئی اواتار کے فیچر پر کام جاری

(پاک صحافت) ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے