آئی ایم ایف

پاکستان کے سیاسی امور اندرونی معاملہ ہے۔ آئی ایم ایف

اسلام آباد (پاک صحافت) آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سیاسی امور اندرونی معاملہ ہے، جس میں مداخلت نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ایسٹر پیریز نے پی ٹی آئی کے 28 فروری کے خط پر اعلامیہ جاری کردیا۔ جس میں پاکستان کو ملنے والے آئندہ پروگرام پر آئی ایم ایف نے وضاحت کی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف سیاسی معاملات کو اندرونی معاملہ سمجھتا ہے، ایسے معاملے میں یہ عالمی ادارہ مداخلت نہیں کرتا۔

آئی ایم ایف نےکہا کہ ادارہ اقتصادی صورتحال کے پیش نظر انتخابی تنازع کے حل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ادارہ، پاکستان کیساتھ فنانشل استحکام کی ضمانت حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، درینہ معاشی مسائل، واجبات کی ادائیگیوں اور تمام پاکستانیوں کی معاشی بہبود پر زور دیتا ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے مزید کہا کہ ادارہ، اس ضمن میں مالی طور پر کمزور طبقات کی بحالی کا خواہش مند ہے، توانائی کے شعبے کا استحکام چاہتے ہیں، ادارہ جاتی گورننس اور کرپشن کیخلاف اقدامات کے مؤثر ہونے کا خواہش مند ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

عالمی برادری فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرے، صدر آصف علی زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے