صادق سنجرانی

پاکستان کی پارلیمان اور حکومت کی جانب سے نومنتخب ایرانی صدر کو مبارکباد

کراچی (پاک صحافت) ایران کے نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کو پاکستان کی پارلیمان اور حکومت کی جانب سے مبارک باد پیش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید ابراہیم کی کامیابی کا سن کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ پاکستان کی پارلیمان اور حکومت کی جانب سے نومنتخب صدر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا اپنے پیغام میں مزید کہنا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو اہم سمجھتا ہے۔ علاقائی سلامتی اور امن کے لئے خطے کی قیادت کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی وسیع تجربات رکھتے ہیں۔ خیال رہے کہ ایران کے صدارتی انتخاب کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق صدارتی امیدوار ابراہیم رئیسی نے دیگر تین امیدواروں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہداء

پاکستان میں عوامی سوگ؛ گیلانی اظہار تعزیت کے لیے ایرانی سفارت خانے پہنچے

پاک صحافت ہیلی کاپٹر حادثے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ان کے ہمراہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے