شازیہ مری

پاکستان کیلئے عالمی ادارہ خوراک کی خدمات کو جتنا سراہا جائے کم ہے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے عالمی ادارہ خوراک کی خدمات کو جتنا سراہا جائے کم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے اٹلی کے شہر روم میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے ڈائریکٹر جنرل کیو یو ڈونگیو سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے جناب کیو یو ڈونگیو کو پاکستان میں سیلاب کے بعد خوراک کی قلت، زرعی شعبے کی تباہی و دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔

شازیہ مری نے ادارہ خوراک و زراعت کے سربراہ کو پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے زریعہ بروقت مہیا کردہ امداد سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے ڈائریکٹر جنرل جناب کیو یو ڈونگیو اور ایف اے او کونسل کے سابق چیئرمین جناب خالد محمود کو سندھ کی ثقافت اجرک کے تحفے بھی پیش کئے۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

تھر میں بچوں کی شرح اموات کی خبروں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے