فیصل کریم کنڈی

پاکستان کو ڈیفالٹ دیکھنے والوں کی خواہش پوری نہیں ہوئی۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ دیکھنے والوں کی خواہش پوری نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے تخفیف غربت فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل جنیوا میں کانفرنس میں پاکستان کو بڑی کامیابی ملی، دنیا نے مشکل وقت میں مدد کی، جس پر ہم مشکور ہیں۔ عمران نیازی نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا تھا، موجودہ حکومت صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں جو کٹوتی کرے گا، بھرپور ایکشن لیں گے۔  اس پروگرام میں شامل خواتین کے لیے مزید 55 ارب جاری کردیے جبکہ وسیلہ تعلیم کے لیے 13 ارب روپے ریلیز کردیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان زمان پارک میں بیٹھ کر گندی سیاست کررہے ہیں، پی ٹی آئی دہشت گردوں کو پناہ دے رہی ہے۔ خیبرپختونخوا میں رکن اسمبلی نے پی ٹی آئی چھوڑی تو اُن کے گھر پر گرنیڈ سے حملہ کردیا گیا، عمران خان لیڈر ہے تو باہر نکل کر عوام کو اکٹھا کرے۔ عمران خان نے جو 15 ارب سیلاب زدگان کے لئے اکٹھے کئے، کہاں گئے، صدقہ خیرات کھانے والوں نے سیلاب متاثرین کی امداد بھی کھالی۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو اداروں پر حملے بند کریں۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے