حکومتی اتحاد

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تمام جماعتیں استعفوں پر متفق

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔ جس میں ملکی سیاسی معاملات سمیت مختلف مسائل پر گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔ تمام جماعتوں کے قائدین اپنا اپنا نکتہ نظر بیان کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس سے اب تک اپوزیشن جماعتوں کے مختلف قائدین خطاب کرچکے ہیں اور باہمی مشاورت و گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل دس جماعتوں میں سے پیپلزپارٹی کے علاوہ دیگر تمام جماعتیں استعفوں کے معاملے میں متفق ہیں امید ہے کہ پی پی بھی اکثریتی فیصلہ قبول کرتے ہوئے اس حوالے سے جلد اپنا فیصلہ کرے گی۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں میرے آبا و اجداد نے دی ہیں۔ اگر میں ان قربانیوں کا ذکر کروں تو آپ سب رو پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے