مولانا فضل الرحمن

پاکستان نوازشریف کا اپنا ملک ہے، ان کو واپس آنا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمن

فیصل آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پاکستان نواز شریف کا اپنا ملک ہے، ان کو یہاں واپس آنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوری میں ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوتی ہے، وہاں کے لوگ میدانی علاقوں میں آ جاتے ہیں، ان دنوں میں تو وہاں کے لوگ اپنے علاقوں میں ہی نہیں ہوں گے، تو ووٹ کیسے دیں گے؟ اسلیے اس معاملے پر بھی الیکشن کمیشن کو سوچنا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں نوید سنائی گئی کہ ملک میں امن قائم ہو گیا ہے لیکن صورت حال یہ ہے کہ کسی بھی امیدوار کیلئے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں الیکشن مہم میں حصہ لینا مشکل ہے اور ہمارے لیے تو ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف قانونی اور عدالتی معاملات پر اطمینان لے کر ہی واپس آرہے ہوں گے، ہم ان کو آنے پر خوش آمدید کہیں گے۔ تحریک انصاف کی کارکردگی اور ایجنڈے کو دیکھنا ہوگا اس جماعت کے تمام معاملات پاکستان مخالف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کےدرمیان نئے قرض …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے