راجہ پرویز اشرف

پاکستان تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن اور خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے،راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ  پاکستان تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن اور خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان اپنی سرزمین سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات  امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان ​​عمر سے ملاقات کے دوران کی۔

تفصیلات کے مطابق  راجہ پرویز اشرف سے امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان ​​عمر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ  پاکستان اور امریکہ کے مابین خوشگوار تعلقات علاقائی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہیں، پارلیمانوں کے مابین روابط کے فروع سے پاک امریکہ تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب امریکی رکن کانگریس الہاں عمر کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک گزشتہ سات دہائیوں سے ترقی میں اہم شراکت دار ہیں، امریکہ تعلیم، صحت اور خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبوں میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آیت اللہ ابراہیم رئیسی

بحرانوں کے باوجود ایران کی ترقی اور پیشرفت کبھی نہیں رکے گی۔ پاکستانی صحافی

(پاک صحافت) ایک پاکستانی صحافی اور کالم نگار نے کہا ہے کہ بلا شبہ آیت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے