ایاز صادق

پاکستان اپنے پڑوسی ملک ایران کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے پڑوسی ملک ایران کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان اپنے پڑوسی ملک ایران کے ساتھ باہمی مفادات کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے ایرانی وزیر برائے روڈز اور شہری ترقی رستم قاسمی کی سربراہی میں آئے ایرانی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ پیش کیا۔ ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کو ترجیح دی ہے، پاکستان باہمی مفادات کے تمام شعبوں میں ایران سے تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان دونوں ممالک کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔ ملاقات میں ایرانی وزیر برائے روڈزاور شہری ترقی رستم قاسمی نے بین الاقوامی پابندیوں اور ایرانی معیشت پر اثرات کی وجہ سے درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی جبکہ ایرانی وزیر نے ظہرانے کا اہتمام کرنے پر وزارت اقتصادی امو سے اظہار تشکر بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے