پاکستان اور ترکی کے درمیان اہم دفاعی معاہدہ کے بارے میں صحافی ہارون الرشید کا اہم انکشاف

پاکستان اور ترکی کے درمیان اہم دفاعی معاہدہ کے بارے میں صحافی ہارون الرشید کا اہم انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیئر صحافی ہارون الرشید نے نے اہم انکشاف کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان اہم فوجی دفاعی معاہدہ ہوچکا ہے۔ پاکستان ، ترکی اور علاقے کے کچھ دیگر ممالک کے درمیان اتحاد سے بھارت کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ہارون الرشید نے کہا کہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان ترکی سے ٹینک خریدے گا، جبکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان انٹیلجنس شیئرنگ بھی ہوگی ۔انہوں نے مزید کہا کہ رسول اللہ ص کی پیشن گوئی سچ ثابت ہو چکی ہے، ترک اور آذربائیجان اور پاکستان میں اہم معاہدے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:ترک رکن پارلیمنٹ کا بڑا بیان، کہا سنچری ڈیل صدی کی خیانت ہے، ترکی ہرگز مسئلہ فلسطین سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا

ان کا کہنا تھا  آذربائیجان بھی پاکستان سے اسلحہ خریدے گا۔ آذربائیجان کی صورت میں پاکستان کو ایک نیا دوست مل چکا ہے۔ آذری قوم بھی دراصل ترک نسل سے ہیں۔ اس لیے ان کا ترکی سے تعلق زیادہ ہے۔یہ ایک اچھا اور مثبت اشارہ ہے۔ پاکستان اور آذربائیجان کے اتحاد سے بھارت کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

پاکستان اور ترکی کے درمیان معاہدے کے بعد یہ تینوں ممالک فوجی تربیت میں شریک ہوں گے۔ ہارون الرشید نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان سیاحت کا بھی معاہدہ ہوگیا ہے۔ ترکی کے باشندے پاکستان میں سیاحت کے لیے آ رہے ہیں۔ ترک ڈراموں کی وجہ سے ترک اداکار بھی پاکستان آنا شروع ہوگئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان ڈراموں کی وجہ سے پاکستان کے عربوں کے ساتھ تعلقات خراب ہو چکے ہیں، لیکن پاکستان کا یہ مثبت فیصلہ تھا۔ ترکی کے عروج کے باعث عرب پریشانی کا شکار ہیں۔ جلد ہی ایران اور ترکی بھی قریب آ جائیں گے، چین کے ایران سے معاہدوں کے باعث ایران اس بلاک کا حصہ بن جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

پاکستان نے اپنے میزائل پروگراموں کے خلاف امریکی پابندیوں کو جانبدارانہ اور سیاسی قرار دیا

پاک صحافت پاکستان نے امریکہ کی جانب سے بعض چینی کمپنیوں اور شہریوں پر مبینہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے