فاسٹ بولر

اپنی بات پر قائم ہوں، موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ نہیں کھیل سکتا، محمد عامر کا دوٹوک موقف

لاہور (پاک صحافت) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے مصباح اور وقار یونس کے ہوتے ہوئے کھیلنے سے صاف انکار کر دیا،  ان کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور وقار یونس ایک پیج پر نہیں، ہیڈ کوچ کچھ اور بولنگ کوچ کچھ اور کہتے ہیں۔ دونوں نے مجھے سائیڈ لائن کرنے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے موجودہ مینجمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مصباح اور وقار مجھے پسند نہیں کرتے، اس لیے میرے ساتھ ایسا رویہ تھا، سینٹرل کنٹریکٹ سے نکال دیا گیا میں خاموش رہا، ذہنی اذیت دی جاتی تھی اور پھر بات تک نہیں کرتے تھے۔

محمد عامر نے واضح موقف اختیار کیا کہ ٹیم مینجمنٹ تبدیل ہونے کی صورت میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں، مینجمنٹ کی تبدیلی پر بورڈ کے پاس خود جاؤں گا کہ میں دستیاب ہوں، وہ میرے بارے میں اچھا نہیں سوچتے تو ان کے ساتھ کیسے کھیل سکتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے