آئی ایم ایف

پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان آج حتمی بات چیت ہوگی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور  عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)  حکام کے درمیان آج حتمی بات چیت ہوگی۔ حکام وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف حکام مشکل مذاکرات سے گزر چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) حکام کے درمیان حتمی ملاقات آج ہوگی۔ وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ آج صرف پروسیجرل معاملات پر بات کی جائے گی۔ خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مشکل مذاکرات ختم ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ایک ارب ڈالر قرض کی قسط کے لیے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرلی ہیں۔ آئی ایم ایف حکام نے بھی پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے