پاکستان، افغان مسئلے کا جامع اور  پرُامن حل چاہتا  ہے

پاکستان، افغان مسئلے کا جامع اور  پرُامن حل چاہتا ہے: قریشی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں امن و سلامتی کے لئے پاکستان افغان مسئلے کے پرُامن، جامع، دیرپا حل کا خواہشمند ہے، پاکستان نے امریکا طالبان معاہدے پر مشترکہ ذمہ داری کے تحت مصالحانہ کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اس دوران دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان باہمی تعلقات، افغان امن عمل، باہمی دلچسپی امور سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سرحدی علاقے میں بارڈر مارکیٹ کے قیام کے لیے پُرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں اطالوی سفارت خانے کی گاڑی کے قریب حملہ، 5 افراد زخمی ہوگئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ہم منصب سے دو طرفہ معاہدے کے مسودہ کو جلد حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ افغان مسئلے کے پرامن حل کی اہمیت کے پیش نظر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان مسئلے کے پرُامن، جامع، دیرپا حل کا خواہشمند ہے، پاکستان نے امریکا طالبان معاہدے پر مشترکہ ذمہ داری کے تحت مصالحانہ کردار ادا کیا۔

انہوں نے بین الافغان مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الافغان مذاکرات افغانستان میں دیرپا امن کے لیے  نادر موقع ہے، ان کا کہناتھاکہ افغانستان میں امن و استحکام کے نتیجہ میں خطے میں امن و استحکام پیدا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ بین الافغان مذاکرات کا نتیجہ خیز ہونا خطے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

وزیرخارجہ نے مزید گفتگو کرتے ہوئے افغان ہم منصب سے معمولی جرائم میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کا معاملہ بھی اٹھایا۔پاک افغان وزرائے خارجہ نے افغان امن عمل، امن و استحکام کیلئے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پرحاضری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے کے دوران ایران کے صدر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے