نواز شریف

پانچ وفاقی وزرا کی لندن میں نوازشریف سے اہم ملاقات کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی حکومت کے پانچ وفاقی وزرا نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کی ہے۔ جس کا مقصد ن لیگ میں شمولیت کے لئے بات چیت تھا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے انکشاف کیا ہے کہ چار پانچ وفاقی وزرا لندن میں نواز شریف سے ملاقات کر کے آئے ہیں اور وہ مسلم لیگ ن میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ ہمارے ساتھ چار پانچ ایم این اے ہیں وہ بھی آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن سے رابطے میں ہیں اور یہ لندن جا کر میاں نواز شریف سے ملاقات بھی کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی چار چار پانچ پانچ کے گروپ کے ساتھ لندن میں نواز شریف سے ملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے