احسن اقبال

پالیسیوں میں تسلسل نہ ہونا ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پالیسیوں میں تسلسل نہ ہونا ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 میں جب حکومت چھوڑی تو ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب تھا، اب سکڑ کر 550 ارب روپے ہوچکا ہے۔ 2013ء میں جب حکومت سنبھالی تو ملک ایسے ہی حالات سے گزر رہا تھا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دور میں ٹیکس کلیکشن کو بڑھایا تھا۔ ہم نے ملک میں دہشت گردی کا بھی خاتمہ کیا، 2013ء میں پاکستان کا ترقیاتی بجٹ 340 ارب روپے تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر پالیسیوں میں تسلسل نہ ہونا ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق حکم جاری کردیا

لاہور (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے