مرتضی وہاب

پابندیوں کے نتیجے میں کورونا کیسز میں واضح کمی آئی ہے۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں کے نتیجے میں کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا کیسز میں واضح کمی آئی ہے جو خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا وائرس کیسز کی شرح کم ہو کر 8 اعشاریہ 34 اور حیدرآباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح 4 اعشاریہ 42 ہو گئی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا مزید کہنا ہے کہ تمام شہری کورونا وائرس کے پھیلاو کے روک تھام کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کو جاری رکھیں اور ہر فرد کورونا ویکسینیشن کرا کر اپنی ذمہ داری ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے سبب 24 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے