امتیاز شیخ

وفاقی حکومت نیپرا سے منظور شدہ سبسڈیز کی رقم کی فوری ادائیگی کرے۔ وزیر توانائی سندھ

کراچی (پاک صحافت) امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نیپرا سے منظور شدہ سبسڈیز کی رقم کی فوری ادائیگی کرے، رقم نہ ہونے کی وجہ سے کے الیکٹرک بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا ہے جس کے بعد کے الیکٹرک کے سی ای او سے رابطہ کیا اور کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے امن وامان کی صورتحال خراب ہورہی ہے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نیپرا سے منظور شدہ سبسڈیز کی رقم کی فوری ادائیگی کرے۔ کے الیکٹرک کے پاس فرنس آٸل خریدنے کی رقم نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے