اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف مشن چیف سے اہم ملاقات

جنیوا (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کے مشن چیف سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کے پاکستان مشن چیف ناتھن پورٹر سے ملاقات کی ہے۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قرض پروگرام پر عمل درآمد کے عزم کو دہرایا ہے۔ وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف مشن چیف کی ملاقات جنیوا میں ڈونرز کانفرنس میں ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ سیلاب سے متاثرہ پاکستانی علاقوں میں تعمیرنو اور بحالی کیلئے جنیوا کانفرنس میں مختلف ممالک اور اداروں کی جانب سے 8 ارب ڈالر سے زائد امداد دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے