بلاول بھٹو

وزیر خارجہ کی ترکی میں دھماکے کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ترکی کے شہر استنبول میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے استنبول دھماکے کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ استنبول کے مشہور تکسم اسکوائر میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرا دکھ ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا اپنے بیان مزید کہنا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں اور دھماکے میں جانبحق ترکیہ کے افراد کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، رانا ثناء

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور اور حکومتی مذاکراتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے