بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی امریکی نمائندہ خصوصی سے ملاقات

نیویارک (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امریکی نمائندہ خصوصی سے نیویارک میں ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی امریکی نمائندہ خصوصی برائے کمرشل و کاروباری امور دلاور سید سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں سیلاب کی صورتحال، سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات، امریکی معاونت اور پاک امریکہ تجارتی تعلقات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی امور دلاور سید نے سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سیلاب کے دوران امریکہ کی جانب سے فراہم کردہ معاونت کو سراہا ہے۔ علاوہ ازیں دوران ملاقات پاک امریکہ دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے