وزیرِ اعظم نے داسو حملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم نے داسو حملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے رپورٹ کی روشنی میں چند افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے، وزیرِ اعظم نے آر پی او ہزارہ ڈویژن کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی پی او اپر کوہستان ڈسٹرکٹ اور ڈی پی او لوئر کوہستان ڈسٹرکٹ کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر سیکیورٹی داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور کمانڈنٹ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے پی کے کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے، ہم خطے میں امن چاہتے ہیں، اس خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہمارے حوصلے بلند ہیں کسی کو امن تباہ نہیں کرنے دیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی میڈیا پر پاکستانی معیشت کے بارے میں مثبت خبریں آرہی ہیں، تمام عالمی جریدے وزیرِ اعظم کی حکومت کی کارکردگی پر مثبت تجزیہ پیش کر رہے ہیں، ہماری حکومت آنے سے کاروباری افراد میں اعتماد بحال ہوا، ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

پاکستان اور ناروے کئی شعبوں میں تعاون کو وسعت دے سکتے ہیں۔ نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے