شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارکباد

لاہور (پاک صحافت) وزیرِاعظم شہباز شریف نے بیساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کو مبارک باد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بہار کی علامت بیساکھی پیار، محبت اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ پاکستان مختلف عقائد اور ثقافتوں کا خوبصورت امتزاج ہے اور بیساکھی کے موقع پر میں آپ سب کو پیار، محبت اور امن کا پیغام دینا چاہتا ہوں۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ آئیں مل کر پُرامن دنیا کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایاز صادق

موجودہ حکومت ملکی معیشت کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ سردار ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے