وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 19 رکنی وفاقی کابینہ کے نام صدر زرداری کو بھیج دیے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تقرری کے لیے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو نام تجویز کر دیے۔ وزیرِ اعظم شہبازشریف کی جانب سے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو 19 رکنی وفاقی کابینہ کے ناموں کی تجویز دی گئی ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تجویز کیا ہے کہ خواجہ آصف، احسن اقبال اور رانا تنویر کا بطور وفاقی وزراء تقرر کیا جائے۔ وزیرِ اعظم شہبازشریف کی جانب سے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو بھجوائے گئے 19 رکنی وفاقی کابینہ کے نام سامنے آ گئے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تقرری کے لیے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو جو 19 نام تجویز کیے ہیں ان میں محسن نقوی، محمد اورنگزیب، اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا تنویر، اعظم نذیر تارڑ، عطاء تارڑ، چوہدری سالک حسین، علیم خان، جام کمال، امیر مقام، اویس لغاری، مصدق ملک، شزا فاطمہ، احد چیمہ، خالد مقبول صدیقی، قیصر شیخ اور ریاض پیرزادہ شامل ہیں۔ نئی وفاقی کابینہ کے آج سہ پہر 3 بجے حلف اٹھانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے