وزیراعلی سندھ

وزیراعلی سندھ نے وکیل عرفان مہر کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردئے

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وکیل عرفان مہر کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے کیفردار تک پہنچانے کے لئے سخت احکامات جاری کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وکیل عرفان مہر کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وکیل عرفان مہر کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ گٹکا، ماوا اور دیگر منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کریں، کراچی ہر صورت پرامن چاہیے، چاہتا ہوں شہری بلاخوف شہر میں گھومیں پھریں۔ یاد رہے کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 13 عائشہ مسجد کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چالیس سالہ وکیل رہنما عرفان علی مہر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

9 مئی

سانحۂ 9 مئی کے ذمے داروں کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، افواجِ پاکستان

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے