مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی چھت اپنا گھر پروجیکٹ کی منظوری دے دی

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں ماڈل گھروں کی تعمیر اور ماہانہ اقساط پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں کم آمدن والے بے گھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کے لیے 5 شہروں میں اسٹیٹ لینڈ کی نشاندہی کرکے 519 کنال اراضی پر اپنی چھت اپنا گھر پروجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی گئی۔ مریم نواز نے ہاؤسنگ اسکیم کے لیے اقدامات کا حکم دیا، اجلاس میں نقشوں کے لیے پاکستان کونسل فار آرکیٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرز سے مشاورت پر بھی اتفاق ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنا گھر اپنی چھت منصوبہ شہروں کے قریب لانچ کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں

ملک بھر میں نمازِ عید کے اجتماعات

(پاک صحافت) ملک بھر میں نمازِ عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی، کشمیر اور فلسطین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے