پرویز رشید

وزیراعظم ہاؤس کے کمرشل مقاصد کے استعمال کا معاملہ، پرویز رشید کا سخت ردعمل

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم ہاؤس کے کمرشل مقاصد  کے استعمال کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ وزیراعظم آفس جمہوری پاکستان کی شناخت ہے، لیکن یہ چاہتے ہیں کہ صرف وہ گھر اونچے نظر آئیں جہاں سے حکم نامے جاری ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کے کمرشلائیز کرنے کے حکومتی بیان کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس حوالے مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ وزیراعظم ہاؤس ایسی جگہ ہے جہاں قومی راز ہوتے ہیں۔ قومی دفاع اور سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے بھی اپنے بیان میں پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ یہ عوام کو سنایا جارہا ہے، وزیراعظم ہاؤس ویسے ہی کمرشل ہے جہاں ساری سرگرمیاں کمرشل ہوتی ہیں اور بڑے اعلیٰ پیمانے پر ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ سے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو انٹرنیٹ سروس ملے گی۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاک سیٹ ایم ایم ون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے