شہباز شریف

وزیراعظم کیجانب سے سیلاب متاثرین کے اگست اور ستمبر کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں کے صارفین سے اگست اور ستمبر کے بل وصول نہیں کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقے صحبت پور کا دورہ کیا، دورے کے دوران وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے اگست اور ستمبر کے بجلی کے بلز معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب سے بلوچستان کا علاقہ صحبت پور بری طرح متاثر ہوا ہے، جہاں مواصلاتی نظام، مکانات، فصلیں اور سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں، ہیلی کاپٹر سے فضائی دورہ کیا ہے ہر جگہ پانی ہے جبکہ وبائی امراض بھی پھیل رہی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے 70 ارب روپے کی خطیر رقم متاثرین کیلئے مختص کی گئی ہے، اب تک 24 ارب روپے متاثرین میں تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ آج سیاست کو دفن کریں، دکھی انسانیت کا ہاتھ تھامیں، ریلیف کے اعلانات سیاست کا حصہ نہیں، ہم نے ریاست کو بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگست اور ستمبر کے بل نہیں لئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے