وزیراعظم نے  کورونا ویکسین کے حصول کیلئے اقدامات تیز کردئے

وزیراعظم نے  کورونا ویکسین کے حصول کیلئے اقدامات تیز کردئے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین کے حصول کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے  کہا کہ اللہ کا شکرہے کہ کورونا کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی، ہسپتالوں پر دباؤ کم ہوگیا۔پاکستان واحد ملک ہے جہاں کورونا وباءمیں غریب کا سوچا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا ویکسین کے حصول سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیرخزانہ نے کورونا کے پاکستان اور دنیا کی معیشت پر پڑنے والے اثرات پر بریفنگ دی۔وزیراعظم کو معاون خصوصی صحت اور اسد عمر نے بھی بریفنگ دی، وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چند دنوں میں 2 ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی گئی، ان منظورشدہ ویکسین کے حصول کی کوشش کی جارہی ہے، سال کی پہلی سہ ماہی مارچ میں ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے کووڈ ۔19 کی ایک اور ویکسین کی منظوری دے دی

وزیراعظم نے کہا کہ  اللہ کا شکرہے کہ کورونا کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی، ہسپتالوں پر دباؤ کم ہوگیا۔ این سی اوسی کا ماڈل انتہائی کامیاب رہا، مئوثر حکمت عملی کا نفاذ ممکن ہوا۔حکومت سنبھالتے ہی کٹھن فیصلے کرنے پڑے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس نے کورونا وباء میں غریب کا سوچا، حکومتی پالیسی کا محور غریب اور دیہاڑی دار طبقہ ہے،مکمل لاک ڈاؤن کرتے تو بھیانک نتائج نکلنے تھے، بھارت میں کورونا وباء کی وجہ سے غربت میں اضافہ ہوا۔

اسد عمر نے بتایا کہ وزیراعظم کے بروقت فیصلے کی وجہ سے 95 فیصد لوگوں کو روزگار بحال ہوا۔ مزید برآں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں اور پہلے مرحلے میں ویکسی نیشن کیلئے 3 لاکھ ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن ہوگئی ہے۔  تمام اضلاع کی189ہسپتالوں میں637 اسٹاف ممبران کی ٹریننگ بھی مکمل ہوچکی ہے، پہلے مرحلے کے بعد 65 سال سے زائد عمر کے لوگوں کی ویکسی نیشن ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

مسنگ پرسنز کا معاملہ اتنا آسان نہیں، وزیر قانون

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ مسنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے