وفاقی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے

وفاقی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے: مریم اورنگزیب

لاہور(پاک صحافت)  مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور اس سلسلہ میں اس نے خود اعتراف کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے خود ہی اعتراف کر لیا کہ کل اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا بہت بڑا شو تھا۔

ان کاکہنا تھا کہ جیل حکام نے مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو لاہور کی احتساب عدالت پہنچا دیا۔اس موقع پر مسلم لیگ نون کے کارکن بڑی تعداد میں احتساب عدالت کے باہر موجود تھے جنہوں نے اپنی قیادت کے حق میں نعرے بلند کیئے۔مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب بھی احتساب عدالت پہنچیں جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

مزید پڑھیں: ہم جس ملک میں رہتے ہیں وہاں نہ آئین ہے نہ انصاف ہے، مریم نواز

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام ہے کہ مرکزی ملزم نے اعتراف کر لیا، اب جلد سزا سنائی جائے، ان حکمرانوں کا ہر روز ایک نیا اسکینڈل سامنے آ رہا ہے۔مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت ناکام ہو کر گر چکی ہے، یہ قومی خزانے سے کمیشن مانگتے پکڑے گئے، ایسا کرپٹ ٹولہ پاکستانی تاریخ میں کبھی نہیں آیا۔

دوسری جانب  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے جلسے میں لیڈر زیادہ اور کارکن کم تھے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور مولانا فضل الرحمٰن کے خطابات پر جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سب کی مشترکہ رائے ہے کہ آج کے اپوزیشن کے جلسے میں 3 ہزار لوگ تھے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز براڈ شیٹ کی باتیں کرنے سے پہلے اس معاملے کو پڑھ لیں، یہ شریف خاندان کے لیے دوسرا پاناما ثابت ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں نے پی ڈی ایم کی قیادت کو سلام کہہ دیا، آج کے ناکام شو کے بعد یہ کل کے بجائے آج ہی لانگ مارچ کرلیں، ان کا خیر مقدم کریں گے۔انہوں نے مزید  کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آپ کو اجازت دی تو آپ ریڈ زون میں آئے، مولانا فضل الرحمٰن جب دینی طلبہ نے گن اٹھائی ہوئی تھی تب آپ پرویز مشرف کے ساتھ تھے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے