وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کا غیرمعمولی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل 2 بجے وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے، شہباز شریف کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے سربراہان کو دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، خالد مقبول صدیقی، چوہدری شجاعت حسین سمیت دیگر رہنماؤں کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، شہباز شریف کی جانب سے بحرانوں کے خاتمے کے لیے اتحادیوں سے تجاویز طلب کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے