شہبازشریف مراد علی شاہ

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورت حال اور سیلاب متاثرین کی بحالی پر تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی سندھ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ عوامی ترقی کیلئے وفاقی اور سندھ حکومت کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے