شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر آج قطر کا 2 روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر آج قطر کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔  سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم دورہ قطر کے دوران مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں اور اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم قطر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کانفرنس میں شریک رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ اجلاس اور ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی کانفرنس میں کم ترقی یافتہ ممالک میں پائیدار ترقی کو تیز کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ اس کانفرنس کے اقدامات سے کم ترقی یافتہ ممالک کو خوشحالی کی راہ پر ترقی کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہو جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے