اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ امریکہ اور برطانیہ کے بعد چین اور روس کا تفصیلی دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نومبر کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کی روسی صدر سے ہونے والی ملاقات میں روس دورے کی بھی دعوت دی گئی تھی۔ وزارت خارجہ کو چین اور روس دوروں کے حوالے سے ورکنگ کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کے سیلاب پر عالمی رہنماوں کو حقائق بتائے اور توانائی، زراعت اور سرمایہ کاروں کیلئے سہولیات کے بارے میں بھی اپنی سائڈ لائن میٹنگز پر فوکس رکھا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے 17 ستمبر کو لندن جانے کا امکان ہے۔