پرویز رشید

وزراء کی تبدیلی کا مقصد حکومتی ناکامیوں کی پردہ پوشی کرنا ہے۔ پرویز رشید

اسلام آباد (پاک صحافت) پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے وزراء کی تبدیلی اپنی ناکامیوں کی پردہ پوشی کرنا ہے۔ اب پاکستانی عوام نااہل حکومت کے کھوکھلے نعروں اور وعدوں کی حقیقت جان چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنی ناہلی اور ناکامی چھپانے کے لئے ہر مہینے کسی نہ کسی وزیر کو تبدیل کرتے ہیں۔ ملک کو درپیش بحرانوں کے ذمہ دار وزراء نہیں بلکہ خود عمران خان ہیں۔

پرویز رشید کا مزید کہنا ہے کہ پی ڈی ایم بنانے کا مقصد وزراء کی تبدیلی نہیں بلکہ اس فاسد نظام کا خاتمہ ہے جس کے ذریعے عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں اور پارلیمنٹ میں خفیہ کیمرے جبکہ عوامی ووٹوں پر ڈاکے ڈالے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ

لاہور ہائیکورٹ کے 2 اور سندھ ہائیکورٹ کے 1 جج کو سپریم کورٹ لانے کی سفارش

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ میں 3 ججز کی خالی نشستوں پر تقرری کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے