لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) نے خیبرپختونخوا میں ٹکٹ جاری کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق این اے 2 اور این اے 11 سے امیر مقام کو ٹکٹ دے دیا گیا ہے۔ امیر مقام کو پی کے 5 سے بھی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ سردار محمد یوسف کو این اے 14 مانسہرہ سے ٹکٹ جاری کیا گیا، عباس آفریدی این اے 35 کوہاٹ سے امیدوار ہوں گے۔ این اے 28 سے ارباب خضر حیات، این اے 29 سے صوبیہ شاہد، این اے 30 سے رئیس خان ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔
مسلم لیگ ن کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ این اے 31 سے صوبیہ شاہد اور این اے 32 سے شیر رحمان کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ پی کے 69 سے شفیق آفریدی اور پی کے 70 سے بلاول آفریدی کو ن لیگ کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔ پی کے 72 سے عظمت خان اور پی کے 74 سے ارباب افضل اکبر ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔
پی کے 75 سے ارباب غلام فاروق، پی کے 76 سے صوبیہ شاہد، پی کے 78 سے ظاہر خان، پی کے 79 سے جلال خان اور پی کے 80 سے حیدر شاہ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔