سلیم مانڈوی والا

نیب لوگوں کو بلاکر ہراساں کررہا ہے، پی پی رہنما کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) پی پی رہنما سلیم مانڈوی والا نے انکشاف کیا ہے کہ نیب اب تک کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا ہے۔ نیب کا مقصد لوگوں کو بلاکر ہراساں کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کی کارروائی لوگوں کو عدالت بلا کر خراب کرنا ہے، نیب صرف پلی بارگین کیلئے ہے۔ ہم ہر بار عدالت میں پیش ہو رہے ہیں مگر آج بھی تاریخ دے دی گئی، ہر بار نتیجہ صفر نکلتا ہے۔

سلیم مانڈوی والا کا مزید کہنا ہے کہ نیب کی طرف سے کوئی ثبوت نہیں آتا، نیب کی کارروائی لوگوں کو عدالت بلا کر خراب کرنا ہے۔ حکومت دوبارہ آرڈیننس لا رہی ہے، نیب کی مداخلت ختم ہو جائے گی۔ نیب سے متعلق تمام شکایات پارلیمان میں اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے