سرفراز بگٹی

نگراں وفاقی حکومت کا جبری لاپتہ افراد کے کیسز کے لیے اہم اقدام

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وفاقی حکومت نے جبری لاپتہ افراد کے کیسز کے لیے اہم اقدام کیا ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی کی سربراہی میں 3 رکنی وزراء کی کمیٹی کی منظوری دے دی جس کا وزارتِ قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ قانون کے حکام نے نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ داخلہ چیئرمین، وزیرِ قانون اور وزیرِ دفاع کمیٹی کے ممبر ہوں گے، کمیٹی جبری گمشدگیوں کے کیسز کا جائزہ لے گی۔

واضح رہے کہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی معاونت لے سکتی ہے۔ خیال رہے کہ 3 رکنی کمیٹی کی منظوری وفاقی کابینہ نے 7 نومبر کو دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

دفترخارجہ نے کوپ 28 میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کا امکان مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) دفتر خارجہ نے عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 28 کے موقع پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے