لاہور (پاک صحافت) سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے بانی، سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اور بدحالی پر قابو پانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ لاہور جلسہ گاہ میں تو 2 روز سے ہی رونق نظر آ رہی ہے، میری 35 سال کے سیاسی کیریئر کا یہ بہت بڑا جلسہ ہو گا۔ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے بعد بھی آج پیپلز پارٹی زندہ ہے، بھٹو کو پھانسی لگانے والوں کا نام لینے والا بھی کوئی نہیں۔
واضح رہے کہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نوازشریف کو جلا وطن کرنے والے مشرف کو لوگ بھول چکے ہیں، نواز شریف کا استقبال آج بھی ہو رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک شخص نے ملکی سالمیت کو للکارا جبکہ نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا تھا۔