لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر قومی کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ہمیشہ ذاتی مفاد کے بجائے قومی مفاد کو ترجیح دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے یوم تکبیر پر قوم، قیادت اور اداروں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں نواز شریف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا جوہری دھماکے قومی سلامتی، بقاء اور خود مختاری کے لیے ضروری تھے۔
واضح رہے کہ شہباز شریف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نواز شریف نے ذاتی مفاد کے بجائے قومی مفاد کو ترجیح دی۔ یاد رہے کہ 23 سال قبل 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے 6 ایٹمی دھماکے کرکے ایک خود مختار قوم ہونے کا اعلان کیا اور ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا تھا۔