خواجہ آصف

نوازشریف کی وطن واپسی انشاءاللہ بہت جلد ہوگی۔ خواجہ آصف

لاہور (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قائد نوازشریف کی وطن واپسی انشاءاللہ بہت جلد ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی جلد وطن واپسی کا اعلان کردیا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بعض معتبر کالم نویس اور اینکرز لکھ رہے ہیں کہ میاں نواز شریف سپریم کورٹ کے فیصلے سے متاثر ہوں گے۔ ان حضرات سے عرض ہے کہ نوازشریف کی نااہلی 5 سال کی مدت گزرنے کے بعد ختم ہو چکی ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہان ہے کہ اس سلسلے میں ایک حالیہ قانون سازی سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے جس میں نااہلی 5 سال تک محدود کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف وطن واپسی کے بعد سیاست میں بھرپور کلیدی کردار ادا کریں گے اور رب العزت کی مہربانی سے ماضی کی تمام زیادتی کا ازالہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے