نوازشریف مولانا

نوازشریف کا مولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون، حکومت سازی کیلئے مشاورت

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون کرکے حکومت سازی کیلئے مشاورت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حکومت سازی کے لیے نمبر گیم پر کام تیز کر دیا، پارٹی قائد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون کیا، جس میں حکومت سازی کے لیے مشاورت کی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت سازی کے حوالے سے رابطوں میں تیزی آگئی، ن لیگ کے سیاسی رہنماؤں سے رابطے جاری ہیں۔

اس حوالے سے سابق وزیراعظم نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون کیا۔ اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال اور حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت ہوئی، دونوں رہنماؤں کی جلد ملاقات بھی متوقع ہے۔

نواز شریف نے دوران گفتگو میں مولانا فضل الرحمان سے حکومت سازی کے لیے تعاون مانگا، جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے اپنی جماعت سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کے لیے تعاون پر اتفاق رائے بھی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے